Tuesday, 21 May 2013

Sahih Bukhari – Eiman Ka Bayan # 7

Leave a Comment
Sahih Bukhari – Eiman Ka Bayan # 7
صحیح بخاری:
جلد اول:حدیث نمبر 7 حدیث مرفوع مکررات 12 متفق علیہ 5
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ  قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَی خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ

ترجمہ:
عبیداللہ بن موسی، حنظلہ بن ابی سفیان، عکرمہ بن خالد، ابن عمرنے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسلام (کا قصر پانچ ستونوں) پر بنایا گیا ہے، اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، نماز پڑھنا، زکوۃ دینا، حج کرنا، رمضان کے روزے رکھنا۔
مکررات
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 7
 عبیداللہ بن موسی، حنظلہ بن ابی سفیان، عکرمہ بن خالد، ابن عمرنے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسلام (کا قصر پانچ ستونوں) پر بنایا گیا ہے، اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، نماز پڑھنا، زکوۃ دینا، حج کرنا، رمضان کے روزے رکھنا۔
________________________________
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 114
محمد بن عبداللہ ابن نمیر الہمدانی، ابوخالد یعنی سلیمان بن حیان الاحمر، ابومالک الاشجعی، سعد بن عبیدہ، ابن عمر  ؓ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : اللہ تعالیٰ کی تو حید کا اقرار، پابندی سے نماز قائم کرنا، زکوہ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔ ایک شخص نے راوی سے کہا کہ اصل حدیث میں الحج وصیام رمضان یعنی حج کا ذکر رمضان سے مقدم ہے راوی نے جواب میں کہا کہ نہیں صیام رمضان والحج ہے میں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح سنا ہے۔
________________________________
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 115
سہل بن عثمان العسکری، یحیی بن زکریا بن ابی زائدہ، سعد بن طارق، سعد ابن عبیدہ السلمی ابن عمر  ؓ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا اور اس کے علاوہ ہر چیز کی عبادت سے انکار کرنا، پابندی سے نماز پڑھنا، زکوہ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
________________________________
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 116
 عبیداللہ بن معاذ اپنے والد سے، عاصم یعنی ابن محمد بن زید بن ابن عمر  ؓ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : اس بات کا اقرار کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، نماز پابندی سے پڑھنا، زکوہ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
________________________________
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 117
ابن نمیر اپنے والد سے، حنظلہ، عکرمہ بن خالد، طاؤس، ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عمر  ؓ  سے کہا کہ کیا آپ جہاد نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا میں نے خود رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، نماز قائم کرنا، زکوہ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور بیت اللہ کا حج کرنا۔
________________________________

سنن نسائی:جلد سوم:حدیث نمبر 1305
عمرو بن علی، یحیی، اسماعیل، عامر، عبداللہ بن عمر  ؓ  سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے کہ مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ شخص ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی منع کی ہوئی باتوں کو چھوڑ دے۔
________________________________
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 516
ابن ابی عمر، سفیان بن عیینہ، سعیر بن خمس تمیمی، حبیب بن ابی ثابت، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے۔ (1) اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد اللہ کے رسول ہیں۔ (2) نماز قائم کرنا (3) زکوہ دینا (4) رمضان کے روزے رکھنا (5) بیت اللہ کا حج کرنا۔ اس باب میں حضرت جریری بن عبداللہ  ؓ  سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اس کے ہم معنی مرفوعاً مروی ہے۔ سعیر بن خمس محدثین کے نزدیک ثقہ ہیں۔
________________________________
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 517
ابوکریب، وکیع، حنظلہ بن ابی سفیان جمحی، عکرمہ بن خالد مخزومی ابن عمر ہم سے روایت کی ابوکریب نے انہوں نے وکیع سے وہ حنظلہ بن ابی سفیان سے وہ عکرمہ بن خالد مخزومی سے وہ ابن عمر سے اور وہ نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح کی حدیث نقل کرتے ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
________________________________
مسند احمد:جلد سوم:حدیث نمبر 352
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں نماز قائم کرنا زکوۃ ادا کرنا بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا ایک آدمی نے پوچھا جہاد فی سبیل اللہ ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا جہاد ایک اچھی چیز ہے لیکن اس موقع پر نبی کریم ﷺ نے ہم سے یہی چیزیں بیان فرمائی تھیں ۔
________________________________
مسند احمد:جلد سوم:حدیث نمبر 1199
ابو سوید عبدی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے اور گھرکے دروازے پر اجازت کے انتظار میں بیٹھ گئے جب اجازت ملنے میں دیر ہونے لگی تو میں نے ان کے گھرکے دروازے میں ایک سوراخ سے جھانکنا شروع کردیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو پتہ چل گیا چنانچہ جب ہمیں اجازت ملی اور ہم اندر جا کر بیٹھ گئے تو انہوں نے فرمایا کہ ابھی ابھی تم میں سے کس نے گھر میں جھانک کر دیکھا تھا؟ میں نے اقرار کیا، انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے میرے گھر میں جھانکنا کیونکر حلال ہوا؟ میں نے عرض کیا کہ جب ہمیں اجازت ملنے میں تاخیر ہوئی تب میں نے دیکھا تھا اور وہ بھی جان بوجھ کر نہیں ۔ اس کے بعد ساتھیوں نے ان سے کچھ سوالات کئے انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سناہے اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں نماز قائم کرنا، زکوۃ دینا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا میں نے عرض کیا کہ اے ابوعبدالرحمن! جہاد کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں ؟ فرمایا جو شخص مجاہدہ کرتا ہے وہ اپنے لئے کرتا ہے۔
________________________________

مسند احمد:جلد سوم:حدیث نمبر 1528
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پرہے اس بات کی گواہی دیناکہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کے رسول ہیں ، نماز قائم کرنا، زکوۃ اداکرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
________________________________
مسند احمد:جلد سوم:حدیث نمبر 1804
طاؤس کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ اب آپ جہاد میں شرکت کیوں نہیں کرتے انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں ، نماز قائم کرنا، زکوۃ اداکرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
________________________________




0 comments:

Post a Comment